اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شہریوں اور غیر ملکیوں نے ایک ہفتے میں 16.11 ارب ریال خرچ کئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی صارفین نے یکم سے 7 فروری 2026 کے دوران پوائنٹس آف سیل کے ذریعے تقریباً 16.11 ارب ریال خرچ کیے جو 256.15 ملین لین دین پر مشتمل تھے۔ 

پچھلے ہفتے کے مقابلے میں لین دین کی مالیت میں 0.7 فیصد اور تعداد میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین نے سب سے زیادہ خرچ خوراک و مشروبات پر کیا، جس کی مالیت 2.7 ارب ریال رہی جبکہ ریسٹورانٹس و کیفے پر 1.8 ارب، لباس و لوازمات پر 1.4 ارب اور نقل و حمل پر 1.05 ارب ریال خرچ ہوئے۔ 

دیگر شعبوں میں صحت 920 ملین، ثقافت و تفریح 385.3 ملین، عمارت

 و تعمیرات 460.5 ملین اور زیورات 580 ملین ریال کے ساتھ شامل ہیں۔

شہروں کے لحاظ سے زیادہ خرچ ریاض میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں صارفین نے 5.51 ارب ریال خرچ کئے۔ 

544564

اس کے بعد جدہ میں 2.22 ارب، مکہ مکرمہ میں 680 ملین، مدینہ منورہ میں 650 ملین اور الخُبر میں 430.8 ملین ریال خرچ ہوا۔ 

دیگر شہروں میں الطائف 349.3 ملین، ابھا 182 ملین، دمام 0.8 ارب اور الباحہ 60.4 ملین ریال کے ساتھ شامل ہیں۔