کل بدھ کو صومالیہ میں بے گھر افراد کے کیمپوں میں پانی اور ماحولیاتی صفائی کے شعبے کی معاونت کے منصوبے کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔
یہ منصوبہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی مالی معاونت سے مکمل ہوا ہے جبکہ اس پر عملدرآمد عرب ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس آرگنائزیشن نے کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق تقریبِ حوالگی میں عرب ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل عبداللہ بن سہیل المهیدلی، صومالیہ میں سعودی سفیر احمد بن محمد المولد، کنگ سلمان سینٹر کے نمائندے اور متعدد صومالی حکام شرکت کریں گے۔
یہ منصوبہ کیمپوں میں مقیم بے گھر افراد کو درپیش صاف پانی کی قلت اور ماحولیاتی صفائی کے تدارک کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ رہائشی حالات بہتر بنانے، بیماریوں اور وباؤں کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا اور یہ عرب و عالمی سطح پر انسانی امدادی کوششوں میں کنگ سلمان سینٹر کے کلیدی کردار اور تنظیم کے ساتھ انسانی شراکت داری کی عملی مثال ہے۔