اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب اور قطر کے درمیان برقی ریل رابطے کی منظوری

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
شاہ سلمان نے ریاست کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر جامع تبدیلیاں کی گئی ہیں (فوٹو: واس)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت ریاض میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کرنے کے بعد متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

کابینہ نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تیز رفتار برقی ریل رابطے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روس، ترکی اور جرمنی کی قیادت سے روابط و ملاقاتوں کے مثبت نتائج اور دوطرفہ تعاون و ترقیاتی معاہدوں کو سراہا گیا۔

کابینہ نے علاقائی صورتحال، غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد، فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون اور شام کے ساتھ اقتصادی و بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تائید کی۔ 

کابینہ نے ابھرتی معیشتوں سے متعلق العلا کانفرنس 2026 اور بین الاقوامی اداروں میں سعودی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

envato graphic c3195554 60ca 4b86 90fc dfc027d6a3cd

اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے، جن میں پرامن جوہری توانائی پر فریم ورک، ویزا فری معاہدے، ثقافتی تعاون، صحت، ارضیاتی تعاون، منشیات و جرائم سے نمٹنے پر مفاہمت، خطِ عربی مرکز کی تنظیم، ایسبیسٹوس پر مستقل کمیٹی، بعض جامعات کے حتمی کھاتوں کی منظوری اور وزارتِ توانائی میں ایک اعلیٰ تقرری شامل ہیں۔