اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

امریکی ڈیٹا کا انتظار، گولڈ 5 ہزار ڈالر کے اوپر مستحکم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

آج منگل کے روز گولڈ قدرے کمزور ہوا تاہم 5000 ڈالر فی اونس سے اوپر مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کار رواں ہفتے کے اواخر میں امریکہ میں ملازمتوں اور مہنگائی سے متعلق اہم ڈیٹا کے اجرا سے قبل محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ 

یہ ڈیٹا امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ شرحِ سود کے فیصلوں کے حوالے سے اشارے فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق اسپاٹ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 5085 ڈالر فی اونس تک آ گئی تاہم پیر کے روز قیمتی دھات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کی ایک وجہ ڈالر کا ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ جانا تھا۔
تادم تحریر گولڈ 5048 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور مومنٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹریڈر محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں
۔

ٹریڈنگ ویو کے مطابق گولڈ 29 جنوری کو 5597 ڈالر فی اونس کی تاریخی بلند ترین سطح تک پہنچا تھا۔

اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز میں بھی 0.5 فیصد کمی دیکھی گئی اور قیمت 5052.0 ڈالر فی اونس رہی۔

دوسری طرف سلور کی اسپاٹ قیمت 2.1 فیصد گر کر 81.64 ڈالر فی اونس ہو گئی حالانکہ گزشتہ سیشن میں اس میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

business team partner working with computer 2026 01 07 00 12 04 utc

سلور نے بھی 29 جنوری کو 121.64 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ بلند سطح چھوئی تھی۔

ٹیستی لائیو میں میکرو اکنامکس کے سربراہ ایلیا اسپیواک نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ اور معاشی مسابقت غالباً آئندہ کئی برسوں تک ختم نہیں ہوگی، اس لیے موجودہ حالات میں سونے کو کسی حد تک قیمتوں میں اضافے کی برتری حاصل ہے۔

سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ رواں سال کم از کم دو مرتبہ شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کی جائے گی جبکہ پہلی کٹوتی جون میں متوقع ہے۔ 

چونکہ گولڈ کوئی منافع نہیں دیتا، اس لیے کم شرحِ سود کے ماحول میں اس کی قیمتوں میں عموماً اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

اس ہفتے متوقع اہم امریکی اعداد و شمار میں دسمبر کی ریٹیل سیلز، صارف قیمت اشاریہ (CPI) اور جنوری کی نان فارم پے رول رپورٹ شامل ہیں۔