محکمہ موسمیات نے آج منگل کو ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی درجۂ حرارت کی تفصیلات جاری کی ہے جس کے مطابق مکہ مکرمہ اور جدہ میں بدستور سب سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ القنفذہ میں درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق السودہ میں ملک کا سب سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تبوک اور سکاکا میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری اور بریدہ میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گی۔
ان علاقوں میں رات اور علی الصبح کے اوقات میں موسم نسبتاً سرد رہنے کا رجحان ہے جبکہ دھند بھی پڑ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ ہوا کی سرگرمی برقرار رہے گی، جو گرد و غبار اور مٹی کے طوفان کا باعث بن سکتی ہے خاص طور پر شمالی سرحدی علاقے، الجوف، تبوک، حائل، القصیم اور الریاض کے بعض حصوں میں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رات اور علی الصبح کے اوقات میں عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں دھند بننے کے امکانات بدستور موجود ہیں۔