خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے پرتگال کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر صدر انتونیو خوسے سیگورو کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے پرتگال کے صدر انتونیو خوسے کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر انتونیو خوسے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی امید کی ہے نیز پرتگال کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔