محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو سڑکوں پر گاڑیوں کے درمیان تیز رفتاری سے خطرناک انداز میں ٹریک بدلنے سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے واضح کیا ہے کہ یہ طرزِ عمل صریح ٹریفک خلاف ورزی ہے جس کے عوامی سلامتی پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان اچانک لین بدلنا اور تیزی سے اوورٹیک کرنا ڈرائیور کے لیے گاڑی پر کنٹرول کھو دینے کا سبب بنتا ہے۔
اس سے خطرناک حادثات کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
محکمے نے بتایا ہے کہ اوورٹیک اور تیز رفتاری قابلِ سزا خلاف ورزی ہے جس پر عائد جرمانہ 3000 ریال سے 6000 ریال تک ہے۔
یہ انتباہ سڑکوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ڈرائیوروں میں مقررہ لینز کی پابندی اور متوازن ڈرائیونگ کی اہمیت سے آگاہی بڑھانے کے لئے ہے۔