اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شہزادہ محمد بن سلمان سے پرنس ولیم کی درعیہ میں ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
ولی عہد نے پرنس ولیم کو الدرعیہ کا دورہ کرایا ( فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم نے ملاقات کی ہے۔

الدرعیہ کے تاریخی محلے طریف میں پرنس ولیم کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پرنس ولیم کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا جبکہ شہزادہ ولیم نے اس دورے اور ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مہمان پرنس ویلیم کو الدرعیہ کے تاریخی محلے طریف دورے پر لے گئے، جو سعودی ریاست کی ابتدا اور پہلی سعودی ریاست کا دار الحکومت ہے۔

دورے کے دوران تاریخی محلہ الطریف میں نجدی طرزِ تعمیر کا جائزہ لیا گیا، جہاں ولیز کے پرنس نے پہلی سعودی ریاست کے ائمہ اور امراء کے محلات کا معائنہ کیا۔ 

WhatsApp Image 2026 02 09 at 9.40.41 PM 1
ولی عہد نے پرنس ولیم کا الدرعیہ میں استقبال کیا (فوٹو: واس)

اس کے علاوہ قصر سلوا کے سامنے یادگاری تصویر بھی بنائی گئی جو تاریخی محلات میں سے ایک ہے اور پہلی سعودی ریاست کے دور میں حکومتی مرکز رہا۔

یہ دورہ الدرعیہ منصوبے کے ماسٹر پلان کی نمائش پر بھی مشتمل تھا۔

WhatsApp Image 2026 02 09 at 9.40.41 PM
محلہ الطریف میں نجدی طرزِ تعمیر کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: واس)

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا، ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔