سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جنوری 2026 کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی 34 فارمیسی اداروں پر مالی جرمانے عائد کیے ہیں۔
جرمانوں کی مجموعی مالیت تقریباً 42 لاکھ ریال رہی ہے۔
یہ جرمانے ادویات کی دستیابی سے متعلق تقاضوں پر عمل نہ کرنے اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کے الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے ادویات کی نقل و حرکت کی بروقت رپورٹنگ میں کوتاہی کے باعث عائد کیے گئے۔
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے خلاف ورزیوں میں بروقت ادویات کی ممکنہ قلت یا سپلائی میں تعطل کی اطلاع نہ دینا دوا کی نقل و حرکت کی فوری رپورٹنگ میں ناکامی اور مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مقررہ مدت کے لیے کم از کم مطلوبہ اسٹاک برقرار نہ رکھنا شامل ہیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ’رصد‘ نظام کا مقصد انسانی استعمال کی
ادویات کی پیداوار لائن سے نکلنے کے بعد صارف تک پہنچنے تک نگرانی اور سراغ رسانی کرنا ہے، جس سے ادویات کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جاتا ہے، حفاظتی معیارات بلند ہوتے ہیں اور جدید تکنیکی حلوں کے ذریعے تجارتی جعل سازی کے خلاف مدد ملتی ہے۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ قوانین کے مطابق مقررہ سزائیں 50 لاکھ ریال تک جرمانے، 180 دن سے زیادہ نہ ہونے والی عارضی بندش یا لائسنس کی منسوخی تک پہنچ سکتی ہیں اور تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کریں۔