اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ماہِ صیام اور عید پر 50 لاکھ سے زائد مصنوعات رعایتی نرخوں پر دستیاب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر مملکت بھر میں 50 لاکھ سے زائد مصنوعات رعایتی قیمتوں پر فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں جبکہ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خریداری سے قبل دی جانے والی رعایتوں کی درستگی لازمی طور پر جانچ لیں۔

مزید پڑھیں

وزارت کے مطابق رمضان ڈسکاؤنٹس سیزن کے دوران مختلف علاقوں میں تجارتی اداروں اور آن لائن اسٹورز کو مجموعی طور پر ایک ہزار 987 اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ خاص رعایتی مہم عیدالفطر کے بعد تک جاری رہے گی اور اس میں رمضان المبارک سے متعلق اشیا اور عید کی خریداری کے لیے درکار مصنوعات شامل ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ رعایتوں میں شامل مصنوعات کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیا، برقی اور الیکٹرانک آلات، عطورات، بیوٹی مصنوعات، ملبوسات اور فیشن آئٹمز کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف اشیا بھی شامل ہیں۔

saudi shopping market mall discount 6
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارتِ تجارت نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ رعایت کی درستگی جانچنے کے لیے تخفیفی اجازت نامے پر درج بارکوڈ کو اسکین کریں، جس کے ذریعے رعایت کی قسم، اس کی شرح، مدت اور متعلقہ تجارتی ادارے کی بنیادی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں تجارتی مراکز پر نگرانی کے لیے دورے بھی کیے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دی جانے والی رعایتیں قانونی تقاضوں کے مطابق ہوں اور تمام ادارے مقررہ ضوابط اور شرائط کی پابندی کریں۔

saudi shopping market mall discount 7
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت نے رعایتوں کے لیے الیکٹرانک درخواست کا نظام پہلے ہی فعال کر دیا ہے، جس کے تحت تجارتی اداروں اور آن لائن اسٹورز کو آسانی سے اجازت نامے حاصل کرنے، انہیں پرنٹ کرنے اور صارفین کے سامنے نمایاں کرنے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ اس عمل میں سالانہ ڈسکاؤنٹ کوٹے سے دن بھی کم نہیں کیے گئے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق رمضان ڈسکاؤنٹس کا یہ سیزن مجموعی طور پر 54 دنوں پر محیط ہے، جس کا مقصد صارفین کو بروقت خریداری کی ترغیب دینا اور عید سے قبل آخری لمحات میں ہونے والے رش اور دباؤ سے بچاؤ کو ممکن بنانا ہے۔

saudi shopping market mall discount 1
(فوٹو: اے آئی)