اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

مجسمہ سازی کی نمائش کے لیے ریاض میں طويق سپوزیم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
نمائش میں 25 نئے مجسماتی فن پارے شامل ہیں جو لائیو اسکلپٹنگ کے مرحلے کے دوران تخلیق کیے گئے (فوٹو: سبق)

اعلٰی کمیشن برائے شہرِ ریاض نے ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طويق مجسمہ سازی سپوزیم 2026 کے افتتاح کا اعلان کیا ہے جس میں مجسمہ سازی کے سالانہ بین الاقوامی فورم کے ساتویں ایڈیشن میں مکمل ہونے والے فن پارے پیش کیے جا رہے ہیں۔ 

یہ نمائش 9 سے 22 فروری 2026 تک ریاض شہر کی پرنس محمد بن عبدالعزیز روڈ ’التحلیہ‘ پر منعقد ہو رہی ہے اور تمام زائرین کے لیے بلا معاوضہ کھلی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سال کے ایڈیشن کا عنوان ’جو آنے والا ہے اس کی جھلکیاں‘ رکھا گیا ہے، جس کے تحت نمائش شہری تجدید سے جڑی تبدیلی کے تصور کو مادی عمل اور شہری علامت کے طور پر پیش کرتی ہے۔ 

تحلیہ کے مقام کا انتخاب، جو ریاض میں پانی کی پہلی صفائی (ڈی سیلینیشن) تنصیبات سے تاریخی طور پر وابستہ ہے، جدت، موافقت اور

 معیارِ زندگی کی بہتری کی علامت کے طور پر سامنے آتا ہے اور نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کے لیے فکری و تصوری فریم مہیا کرتا ہے۔

نمائش میں 25 نئے مجسماتی فن پارے شامل ہیں، جو لائیو اسکلپٹنگ کے مرحلے کے دوران تخلیق کیے گئے۔ 

56454546456
فوٹو: سبق)

یہ مرحلہ 10 جنوری سے 5 فروری 2026 تک جاری رہا، جس میں عوام کو فن تخلیق کے عمل کو براہِ راست دیکھنے کا موقع ملا۔ 

فنکاروں نے مقامی پتھر اور ری سائیکل شدہ دھاتوں کا استعمال کیا، جس سے زائرین نے کھلے عوامی مقام پر خام مواد کو مکمل فن پاروں میں تبدیل ہوتے دیکھا۔

طويق مجمسمہ سازی سپوزیم کے ساتویں ایڈیشن میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں نے شرکت کی جنہیں دنیا کے 50 ممالک سے موصول ہونے والی 650 سے زائد درخواستوں میں سے منتخب کیا گیا۔ 

7897897
فوٹو: سبق

پیش کیے گئے فن پاروں میں فورم کے عنوان کی متنوع فنی تعبیرات شامل ہیں، جن میں یادداشت، وسائل کے مؤثر استعمال، ماحولیاتی جدت، اور قدرتی و شہری مناظر میں انسانی مداخلت کے اثرات جیسے موضوعات نمایاں ہیں۔