اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

وزیرِ دفاع نے دفاعی نمائش میں جدید تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
نمائش 8 سے 12 فروری تک ریاض میں جاری ہے (فوٹو: واس)

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز نے عالمی دفاعی نمائش 2026 میں شریک وزارتِ داخلہ کے پویلین کا دورہ کیا ہے۔ 

یہ نمائش 8 سے 12 فروری تک دار الحکومت ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران اُنہوں نے وزارتِ داخلہ کی ان مربوط عملی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جو فیصلہ سازی کے فروغ، کمانڈ اینڈ کنٹرول، پیش گوئی پر مبنی ذہانت اور سکیورٹی منظرنامے کے مؤثر انتظام میں کردار ادا کر رہی ہیں تاکہ سعودی عرب کی سرزمین پر بسنے والے ہر فرد کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

یہ تمام اقدامات وزارت کے اُس وژن کی حمایت کرتے ہیں جو  اسمارٹ

، مربوط اور پائیدار سکیورٹی نظام کے قیام پر مبنی ہے۔

وزیرِ دفاع نے پویلین کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا، جہاں وزارتِ داخلہ کی پیشگی سکیورٹی کی جانب منتقلی، جدید تکنیکی حل کے ذریعے بحرانوں اور ہنگامی حالات کے مؤثر انتظام کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔

 اس کے علاوہ، متحدہ سکیورٹی آپریشنز سینٹرز (911) کے قومی ردِعمل کے نظام میں کردار، نیز سکیورٹی اور اسمارٹ سسٹمز کے شعبوں میں جدت کے فروغ اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے قیام کے لیے وزارت کی کوششوں کو بھی نمایاں کیا گیا۔