مارکیٹ کھلتے ہیں گولڈ اور سلور نے آج پیر کو اسپاٹ ٹریڈنگ میں اپنی بڑھوتری برقرار رکھی ہے جسے امریکی ڈالر کے بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہونے سے سہارا ملا ہے۔
اسپاٹ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 5042 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ جمعہ کے سیشن میں سونے نے تقریباً 4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز بھی 1.4 فیصد بڑھ کر 5051.0 ڈالر فی اونس ہو گئے۔
چاندی کی اسپاٹ قیمت میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں 10 فیصد کا نمایاں اچھال دیکھا گیا تھا۔
ڈالر 4 فروری کے بعد کم ترین سطح پر آ گیا، جس کے باعث ڈالر میں قیمت لگنے والی قیمتی دھاتیں خریداروں کے لیے سستی ہو گئیں۔
اسی دوران ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائچی کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد نرم مالیاتی پالیسیوں کی توقعات نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔
دوسری جانب، حالیہ بحالی کے بعد وال اسٹریٹ میں بھی سرمایہ کاروں کے درمیان اطمینان کی فضا دیکھی گئی۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اتوار کے روز کہا کہ انہیں توقع نہیں کہ فیڈرل ریزرو (امریکی مرکزی بینک) اپنی بیلنس شیٹ میں تیزی سے کمی کرے گا، حتیٰ کہ کیون وارش کی چیئرمین فیڈرل ریزرو کے عہدے کے لیے نامزدگی کے باوجود، جنہوں نے ماضی میں مرکزی بینک کی جانب سے بانڈز کی خریداری پر تنقید کی تھی۔