محکمہ ٹریفک نے غیر قانونی موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس کے تحت اتوار یکم فروری 2026 سے ہفتہ 7 فروری 2026 تک جاری رہی۔
یہ مہم سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے اور ٹریفک سلامتی پر اثر انداز ہونے والی خلاف ورزیوں میں کمی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق مہم کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 7,744 غیر قانونی موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔
ریاض ریجن 3,875 خلاف ورزیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد جدہ میں 1,847، طائف میں 543، مشرقی ریجن میں 383، مکہ مکرمہ میں 326، جازان میں 175 اور مدینہ منورہ ریجن میں 147 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مہم کے نتائج میں نجران ریجن میں 135، الباحہ میں 96، عسیر میں 80، تبوک میں 45، حائل میں 38، القصیم میں 37، شمالی سرحدی علاقے میں 9، القریات میں 7 جبکہ الجوف ریجن میں ایک خلاف ورزی ضبط کی گئی۔
یہ مہم محکمہ ٹریفک کے مسلسل اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹریفک قوانین اور ہدایات پر عمل درآمد کی سطح کو بلند کرنا، غیر قانونی موٹر سائیکلوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنا اور مملکت کے تمام علاقوں میں سڑک استعمال کرنے والوں کے تحفظ اور سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔