ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ تاریخ کی سب سے بڑی ٹرمنل منتقلی 16 فروری سے 25 فروری تک جاری رہے گی۔
مسافروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ٹرمنل سے پرواز کے 4 گھنٹے قبل چیک ان کریں اور پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ 16 فروری کو رات 12 بجے کے بعد فلائی ادیل کی بین الاقوامی پروازیں ٹرمنل 1 منتقل کی جائیں گی جبکہ 17 فروری کو صبح 3 بجے کے بعد سعودی ایئر لائنز کی بین الاقوامی پروازیں ٹرمنل 2 منتقل ہوں گی۔
علاوہ ازیں 24 فروری کو سعودی ایئر لائنز کی اندرون ملک پروازیں رات 12 بجے کے بعد ٹرمنل 4 منتقل ہوں گی اور اسی دن رات 11 بجے کے
بعد ادیل اور ناس ایئر کی اندرون ملک پروازیں بھی ٹرمنل 4 منتقل ہوں گی۔
آخر میں 25 فروری کو صبح 5 بجے کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازیں ٹرمنل 5 منتقل ہوں گی جبکہ صبح 7 بجے کے بعد سعودی ایئر لائنز، ادیل اور ناس کی اندرون ملک پروازیں ٹرمنل 3 منتقل ہوں گی۔