وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات العلا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی معیشتوں کے متعلق کانفرنس کے موقع پر ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے اقتصادی تعاون کے امکانات اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
نیز دیگر متعدد ایسے موضوعات پر بھی بات چیت کی جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے متعلق ہیں۔