سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ذاتی ترسیلات زر 2025 کے دوران اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
غیر ملیوں کی کل رقم تقریباً 165.5 ارب ریال رہی جو کہ 2024 کی ترسیلات 144.2 ارب ریال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ دسمبر 2025 میں غیر ملکیوں کی ترسیلات 14 ارب ریال رہیں جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں صرف 7 ملین ریال کم ہیں۔
اس کے علاوہ فروری کے مہینے میں سالانہ بنیاد پر ترسیلات میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تقریباً 37 فیصد، جبکہ مارچ کا مہینہ
سب سے زیادہ رقم کے لحاظ سے نمایاں رہا اور 15.5 ارب ریال کے ساتھ جون 2016 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا۔
دوسری جانب سعودی شہریوں کی ذاتی ترسیلات 2025 میں تقریباً 70.4 ارب ریال تک پہنچیں جو کہ 2024 کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے اور یہ 2022 کے بعد سب سے زیادہ ترسیلات ہیں۔ فروری کا مہینہ 34 فیصد سالانہ بنیاد پر سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دسمبر 2025 میں سعودی شہریوں کی ترسیلات 6.126 ارب ریال رہیں، جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں تاہم نومبر 2025 کے مقابلے میں یہ 27.4 فیصد زیادہ رہی۔