زنانہ انسٹی ٹیوٹ برائے پبلک سیکیورٹی نے عالمی دفاعی نمائش 2026 میں وزارتِ داخلہ کے پویلین کے زائرین کے لیے ’الفصیل الصامت‘ کے عنوان سے نمائشی مظاہرہ پیش کیا، جس میں موسیقی کے دستے کی ہمراہی میں اسلحہ کے ساتھ باقاعدہ اور فنی انداز میں عملی مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ نمائش 8 سے 12 فروری تک دار الحکومت ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ اس نمائش میں ’مقدام‘ کے عنوان کے تحت شرکت کر رہی ہے، جہاں وہ داخلی سلامتی کے نظام کی ترقی سے متعلق اپنے منصوبے، مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے استعمال، امن و امان کے قیام کی صلاحیتوں، محفوظ شہروں کی ترقی کے لیے جدید حل، سرحدی تحفظ، بحران اور آفات کے انتظام اور فیلڈ ورک کی بہتری سے متعلق اقدامات پیش کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت ماحول کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سلامتی کے فروغ، اور عسکری صنعتوں کے مقامی فروغ میں اپنی کاوشوں کو بھی اجاگر کر رہی ہے، جو وژن 2030 کے تحت سلامتی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں مملکت کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔