سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتیں آج عالمی پیداوار کا تقریباً 60 فیصد اور عالمی نمو کا 70 فیصد سے زائد حصہ فراہم کر رہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے العُلا کانفرنس برائے ابھرتی ہوئی مارکیٹیں کے افتتاحی اجلاس میں کہی ہے جس کا مقصد عملی تجربات شیئر کرنا اور عالمی اقتصادی استحکام کے لیے پالیسیز پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق الجدعان نے خبردار کیا کہ یہ معیشتیں بلند قرضے، سست تجارتی نمو اور جیوپولیٹیکل خطرات سے دوچار ہیں اور عالمی تبدیلیوں کے پیش نظر مضبوط قومی پالیسیز اور بین الاقوامی تعاون انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے سعودی تجربے سے تین اسباق بھی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرو اقتصادی استحکام نمو کی بنیاد ہے۔
اصلاحات کی کامیابی اداروں کی مؤثر کارکردگی اور شفافیت پر منحصر ہے۔
بین الاقوامی تعاون ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے لازمی ہے۔
کانفرنس میں عالمی مالیاتی ماہرین، وزراء، مرکزی بینک کے گورنرز اور اقتصادی تجزیہ کار شریک ہیں تاکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے عملی حل اور مضبوط پالیسی ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔