اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

منشیات اسمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
( فوٹو: سبق)

وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کرنے پر سزائے موت کا غیر ملکی کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی تارک وطن حسن جبریل ابکر کو کوکین اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ دائر کر کے اسے انسداد منشیات کی عدالت میں بھیجا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملک کے قانون کے مطابق موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

زریں عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں فیصلے کو بحال رکھا گیا۔ بعد ازاں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے کی توثیق اور عملدآمد کی منظوری دیدی۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آج اتوار کو عدالتی فیصلہ نافذ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اپنے شہریوں اور یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کو نشے کی ہلاکت خیزی سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔