نجران ریجن میں وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کے ذیلی دفتر نے تفتیشی مہم چلائی ہے جس کا ہدف عوامی مفاد کی مارکیٹیں اور مذبح خانے تھے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی دورے کا مقصد غذائی اشیاء اور زرعی مصنوعات کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
مہم کے دوران 977 دورے کئے گئے، جن کے نتیجے میں 40 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
یہ کارروائیاں صحتِ عامہ کے تحفظ اور منظور شدہ صحت ضوابط کی پابندی کی سطح کو بلند کرنے کے لئے انجام دی گئی ہیں۔