قصیم کی میونسپلٹی نے بریدہ شہر کے اہم چوراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کئے ہیں۔
اسمارٹ ٹریفک سگنلز کی تنصیب قصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق قصیم میونسپلٹی نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر نصب کئے جانے والے نئے سگنلز مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، یہ خودکار طریقے کام کرتے ہیں اور ان کا مقصد ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانا، حرکت کی روانی بہتر بنانا، سفر کے وقت کو کم کرنا اور مسافروں کے لیے سڑکوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
بلدیہ نے مزید کہا کہ نئے سگنلز اہم اور مصروف چوراہوں پر ٹریفک کی کثافت کے مطابق خودکار طریقے سے حرکت کو منظم کریں گے، نیز ہنگامی حالات میں ایمبولیس، شہری دفاع اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے لیے بھی سنسرز کے ذریعے راستہ آسان بنانے میں مدد کریں گے۔