الجوف میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے دفتر نے جنوری میں پبلک یوٹیلیٹی مارکیٹس اور قصاب خانوں میں 1067 نگرانی دورے کیے ہیں۔
اس کا مقصد اداروں کی ضوابط اور معیار و حفاظت کے ساتھ مطابقت کی پیروی کو یقینی بنانا اور صارفین کے لیے محفوظ خوراکی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق نگرانی دوروں میں پبلک یوٹیلیٹی مارکیٹس پر 1760 دورے شامل تھے جن کے دوران 11 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں اور 63 وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ غیر معیاری اور قانونی شرائط کے مطابق نہ ہونے والی متعدد مصنوعات ضبط کی گئیں اور انہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا ہے جبکہ مالکان کو جرمانے عائد کئے گئے۔
قصاب خانوں کے تفتیشی دورے کے دوران 10226 جانوروں کا گوشت غیر معیاری قرار دیا گیا جبکہ 1744 جزوی تلفی کی گئی۔