اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جدہ میں ممتاز احمد بڈھانی کے صاحبزادے کی شادی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

نوائے وقت اور روز نیوز کے نمائندے ممتاز احمد بڈھانی نے اپنے لختِ جگر شہباز احمد بڈھانی کی شادی کی خوشی میں جدہ میں ایک شاندار اور یادگار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد، مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور جدہ کی صحافتی برادری نے بھرپور شرکت کر کے میزبان خاندان کے ساتھ اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔

یہ تقریب صرف شادی کی خوشی نہ تھی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا خوبصورت مظہر بھی بنی۔ 

مہمانوں کی تواضع روایتی سعودی چائے، سعودی عرب کی معروف لحم مندی اور لذیذ عربی مٹھائیوں سے کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

تقریب کو چار چاند لگائے نوجوان گلوکار نعیم سندھی نے، جنہوں نے اردو، عربی، بلوچی اور پنجابی گانوں سے محفل کو گرما دیا۔ 

ان کی دلکش آواز پر نوجوان جھوم اٹھے جبکہ عرب ثقافت کے خوبصورت رنگ پیش کرتے ہوئے روایتی تلوار رقص بھی پیش کیا گیا، جس میں دولہا شہباز احمد بڈھانی کے ساتھ میزبان ممتاز احمد بڈھانی اور نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مہمانوں نے ممتاز احمد بڈھانی کو صاحبزادے کی شادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے درازیٔ عمر، خوشحال ازدواجی زندگی اور کامیابیوں کی دعائیں کیں۔