محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ مشرقی ریجن کے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کے ساتھ اولے پڑنے اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں دھند بھی بننے کا امکان ہے۔
اسی طرح الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے بعض حصوں میں گرد و غبار اٹھانے والی تیز ہواؤں کا اثر بدستور جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر کے شمالی اور وسطی حصوں میں ہوا شمال مغربی سے شمالی سمت کی ہو گی، جس کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، جبکہ جنوبی حصے میں ہوا جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت کی ہو گی، جس کی رفتار 12 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔
موجوں کی اونچائی شمالی اور وسطی حصوں میں نصف میٹر سے ایک میٹر ت جبکہ جنوبی حصے میں نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر خلیج عربی کے سمندر میں موجوں کی اونچائی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی جبکہ گرج چمک والی بارش کے بادل بننے پر یہ دو میٹر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی رہے گی جو بارش کی صورت میں طوفانی ہو جائے گی۔