اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ہر گھنٹے میں 10.56 ملین ریال، سعودی بینکوں کا منافع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

سعودی عرب کا بینکنگ سیکٹر گزشتہ برس 2025ء میں مالی اعتبار سے ایک نئے سنگِ میل پر پہنچ گیا، جہاں بینکوں نے ریکارڈ نفع کمایا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں درج مملکت کے 10 بڑے بینکوں نے 2025ء میں اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ سالانہ منافع ریکارڈ کیے ہیں۔ 

عکاظ اخبار کے ایک تجزیے کے مطابق یہ غیر معمولی کارکردگی نہ صرف مستحکم مالیاتی نظام کی عکاس ہے بلکہ سعودی معیشت میں بینکوں کے مضبوط کردار کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

منافع کا ریکارڈ ساز سال

عکاظ کی جانب سے کیے گئے مالیاتی جائزے کے مطابق سعودی اسٹاک ایکسچینج تاسی (TASI) میں درج 10 بینکوں نے 2025 کے دوران مجموعی طور پر 92.52 ارب ریال کا سالانہ منافع حاصل کیا۔

یہ اعداد و شمار 2024ء کے مقابلے میں 16.17 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

saudi banks 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

فی دن اور فی گھنٹہ نفع

اعداد و شمار کے مطابق سعودی بینکوں کا اوسط یومیہ منافع 253.48 ملین ریال رہا، جبکہ فی گھنٹہ منافع کی اوسط 10.56 ملین ریال ریکارڈ کی گئی۔ 

یہ شرح نہ صرف خطے بلکہ عالمی بینکنگ معیار میں بھی غیر معمولی تصور کی جاتی ہے۔

بینک الاھلی (SNB) سب سے آگے

بینک الاهلی (SNB) نے 2025ء میں سب سے زیادہ منافع کما کر سعودی بینکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
• سالانہ منافع 25.01 ارب ریال
• تمام بینکوں کے مجموعی منافع کے 27.03فیصد کے برابر
• یومیہ اوسط منافع 68.53 ملین ریال
• منافع میں سالانہ اضافہ18.02 فیصد
یہ اعداد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بینک الاهلی سعودی بینکنگ سیکٹر کا سب سے مضبوط ستون بن کر ابھرا ہے۔

saudi banks 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)

الراجحی بینک کی تیز ترین ترقی

2025ء میں دوسرے نمبر پر الراجحی بینک رہا، جس نے منافع میں سب سے زیادہ شرح نمو حاصل کی۔
• سالانہ منافع24.79 ارب ریال
• تمام بینکوں کے مجموعی منافع کے26.8 فیصد کے برابر
• یومیہ اوسط منافع67.92 ملین ریال
• منافع میں اضافہ25.71 فیصد (تمام بینکوں میں سب سے زیادہ شرح نمو)
الراجحی بینک کے یہ اعداد ظاہر کرتے ہیں کہ اس کا نہ صرف حجم بلکہ کاروباری رفتار بھی دیگر بینکوں سے نمایاں رہی۔

دونوں بینکوں کا نفع تمام بینکوں کے نصف سے زیادہ

بینک الاهلی اور الراجحی بینک نے مل کر سعودی بینکنگ سیکٹر کے 53.83 فیصد منافع پر اپنا نام درج کروایا، جو اس بات کی علامت ہے کہ بڑے بینک اب بھی منافع کے مرکزی محرک ہیں۔

بینک الرياض: تیسرے نمبر پر مستحکم کارکردگی

بینک الرياض نے 2025ء میں مضبوط مگر نسبتاً معتدل کارکردگی دکھائی۔
• سالانہ منافع10.41 ارب ریال
• تمام بینکوں کے مجموعی منافع کے11.25 فیصد کے برابر
• یومیہ اوسط منافع28.52 ملین ریال
• منافع میں اضافہ11.68 فیصد

بینک الاول: چوتھی اور مضبوط پوزیشن

بینک الاول نے 2025ء میں چوتھا مقام حاصل کیا۔
• سالانہ منافع8.45 ارب ریال
• تمام بینکوں کے مجموعی منافع کے 9.14 فیصد کے برابر
• یومیہ اوسط منافع23.16 ملین ریال
بینک الاول کے یہ اعداد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ گزشتہ برس درمیانے درجے کے بینک بھی نمایاں منافع کمانے میں کامیاب رہے۔

saudi banks 4
(فوٹو: انٹرنیٹ)

باقی 6 بینک کا اجتماعی منافع

ٹاپ 10 میں شامل باقی 6 بینکوں الانماء، العربی (ANB)، الفرنسی (BSF)، البلاد، الاستثمار اور الجزیرہ (AJB) نے مشترکہ طور پر:
• سالانہ منافع23.85 ارب ریال
• تمام بینکوں کے مجموعی منافع کے: 25.78 فیصد کے برابر
• یومیہ مجموعی منافع65.35 ملین ریال
ان چھ بینکوں کے یہ اعداد ظاہر کرتے ہیں کہ اگرچہ یہ بینک انفرادی طور پر بڑے اداروں کے برابر نہیں، مگر مجموعی طور پر ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

سعودی بینکنگ سیکٹر کی مضبوط بنیاد

جائزے سے پتا چلتا ہے کہ 2025ء میں سعودی بینکوں کا ریکارڈ توڑ منافع اس بات کا غماز ہے کہ سعودی مالیاتی نظام نہ صرف مستحکم ہے بلکہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
الاھلی اور الراجحی جیسے بڑے بینکوں کی برتری، درمیانے اور چھوٹے بینکوں کی مستحکم کارکردگی اور منافع میں دہرے ہندسے کی مجموعی شرح نمو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سعودی بینکنگ سیکٹر آنے والے برسوں میں بھی ملکی معیشت کا ایک مضبوط سہارا بنا رہے گا۔