اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف کے اشتراک سے ’العُلا اقتصادی کانفرنس‘

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

وزارتِ خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اشتراک سے ابھرتی منڈیوں کی معیشتوں سے متعلق ’العُلا کانفرنس 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کل ہوگا، جس میں دنیا بھر سے اقتصادی پالیسی ساز، وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور ممتاز معاشی ماہرین شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں

کانفرنس کا انعقاد ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب عالمی معیشت بین الاقوامی تجارت اور مالیاتی نظام میں بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جن کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار سست، غیر یقینی صورتحال میں اضافہ اور ابھرتی معیشتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر اقتصادی مکالمے، پالیسی ہم آہنگی اور ابھرتی معیشتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

کانفرنس کا مقصد ابھرتی معیشتوں کے لیے اقتصادی پالیسی ایجنڈے کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہے تاکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے اور ساتھ ہی عالمی اقتصادی استحکام کو تقویت ملے۔ اس کے لیے اعلیٰ سطحکا بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے، جہاں خیالات کا تبادلہ، پالیسیوں پر بحث اور متعلقہ تجربات و مہارتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

alula and imf conference 1
العلا کانفرنس 2025ء کے اعلامیے کے موقع پر شرکا کا گروپ فوٹو (فوٹو: انٹرنیٹ)

رواں برس ہونے والی کانفرنس کا عنوان ’عالمی تجارتی اور مالی نظام کی ازسرنو ترتیب کے تناظر میں پالیسیاں‘ رکھا گیا ہے، جس کے تحت عالمی معیشت میں تیز رفتار تبدیلیوں اور ان سے بین الاقوامی تجارت، مالیاتی و زرعی نظام و مجموعی اقتصادی پالیسیوں کے شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں جغرافیائی اور اقتصادی تبدیلیوں کے زیر اثر عالمی تجارت کی نئی تشکیل، بین الاقوامی مالیاتی نظام کا اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی ماحول میں مانیٹری پالیسی کو درپیش مشکلات جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بار بار آنے والے اقتصادی اتار چڑھاؤ کے تناظر میں پالیسی فریم ورک، معاشی استحکام کے لیے حکومتی کردار، نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کے فروغ، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور نجی شعبے کے توازن پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔

alula and imf conference 2
(فوٹو: وزارة المالية السعودية ایکس اکاؤنٹ)

کانفرنس کے اختتامی سیشنز میں ابھرتی معیشتوں کی مزاحمتی صلاحیت بڑھانے، اقتصادی تبدیلیوں کے امکانات، اہم پالیسیوں کا جائزہ اور مستقبل میں بین الاقوامی تعاون، پالیسی ہم آہنگی و عملی حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ عالمی اقتصادی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

اقتصادی ماہرین اُمید ظاہر کررہے ہیں کہ العُلا کانفرنس ابھرتی معیشتوں سے متعلق عالمی شعور میں اضافہ، معیشت میں کلیدی کردار اور بین الاقوامی اقتصادی و میڈیا ایجنڈے میں ان مسائل کو نمایاں مقام دلانے میں مدد دے گی، جس سے طویل المدت بنیادوں پر جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔