اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
15550 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے گرفتار کیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)

وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 20 ہزار 237 افراد گرفتار کئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 29 جنوری  سے 4 فروری 2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 12687 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

’4318 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے

جبکہ 3232 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

مذکورہ عرصے کے دوران 1555 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان میں سے 40 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

اسی طرح سرحد عبور کر کے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 61 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 32 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔