اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

میاں نواز شریف سے انویسٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف سے جدہ، سعودی عرب سے گئے ہوئے پاکستان انویسٹرفورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الخالق لک اور لک برادران ایسوسی ایشن کے چیئرمین و ممتاز بزنس مین مہر عبدالرؤف لک نے جاتی امراء میں خصوصی ملاقات کی۔

WhatsApp Image 2026 02 06 at 11.46.51 PM

اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور کمیونٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

تفصیلات کے مطابق لک بردران سابق وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والی خصوصی دعوت پر جاتی امراء پہنچے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے پاکستان انویسٹرز فورم کے سیکرٹری جنرل مہر عبد الخالق لک کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بیرون ملک وطنِ عزیز کے لیے گراں قدر قرار دیا۔

میاں نواز شریف نے پاک، سعودی تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے
 کہا سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بڑے بھائی کا سلوک کیا ہے، جب بھی پاکستان کو ضرورت ہوئی سعودی عرب نے بڑے بھائی کا حق ادا کیا۔
WhatsApp Image 2026 02 06 at 11.46.51 PM 1
انکا مزید کہنا تھا مملکت میں مقیم اہل وطن بھی سعودی عرب کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار رکھتے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پردونوں جانب سے تحائف کا بھی تبادلہ ہوا۔