اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

مشرقی کی شاہراہوں میں 43 ٹریفک سگنلز ختم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

مشرقی ریجن بلدیہ نے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مختلف شاہراہوں سے 43 ٹریفک سگنلز ختم کردیئے ہیں۔
بلدیہ نے حفاظتی معیارات کے مطابق 367 گزرگاہیں اور سروس روڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق پلوں اور سرنگوں کے اندر حدِ نگاہ کی سطح میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹریفک سیفٹی کی مجموعی شرح 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 

اسی طرح سڑکوں پر ٹریفک سیفٹی کی شرح بڑھ کر 70 فیصد ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرقی ریجن کی بلدیہ نے کہا ہے کہ دمام میٹروپولیٹن علاقے کی سڑکوں کے لیے پی سی آئی PCI یعنی اسفالٹ کی حالت کے اشاریے میں 68 فیصد بہتری آئی ہے جو دمام میں ٹریفک سیفٹی کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ یہ اقدامات سڑکوں پر تحفظ کی سطح بلند کرنے، ٹریفک سیفٹی کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مجموعی معیارِ

 زندگی کو بہتر کرنے کے مقصد سے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں شاہراہوں، مرکزی سڑکوں اور اور سروس روڈز عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جہاں حفاظتی معیارات کے اعلی پیمانوں پر عمل کیا جاتا ہے۔