اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

وژن 2030 سماجی انصاف کے لیے جامع قومی فریم ورک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ڈاکٹر عبد العزیز الواصل نے سماجی ترقیاتی کمیشن کے اجلاس میں خطاب کیا ( فوٹو: واس)

اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے سماجی ترقی کے لیے مملکت کے پختہ عزم کی توثیق کی اور اسے خوشحال اور پائیدار معاشرے کی تعمیر کا بنیادی ستون قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سعودی عرب سماجی ترقیاتی کمیشن کے عملی منصوبوں کے نفاذ اور منظوری میں مؤثر شرکت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہے تاکہ سماجی انصاف کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر الواصل نے اقوامِ متحدہ کی تنظیم کے تحت سماجی ترقیاتی کمیشن کے اجلاس میں مملکت کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنی قومی پالیسیوں کو وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے خاندانی روابط مضبوط ہوتے ہیں، صحت اور سماجی بہبود کے نظام بہتر ہوتے ہیں اور پائیدار ترقی کے راستوں کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وژن 2030 ایک جامع قومی فریم ورک کی حیثیت رکھتا ہے جو معیارِ زندگی میں بہتری، شمولیت اور با اختیار بنانے کے اصولوں کے فروغ کی سمت رہنمائی کرتا ہے۔

انہوں نے اس امر کو بھی اجاگر کیا کہ مملکت نوجوانوں سے متعلق پالیسیوں میں شواہد پر مبنی شراکتی طرزِ عمل اپنائے ہوئے ہے، جس کے تحت نوجوانوں کی ترقی کی عمومی پالیسی خود نوجوانوں کی وسیع شرکت سے مرتب کی گئی ہے۔

 اس سے پالیسیوں کی افادیت اور حقیقی ضروریات سے ان کا تعلق مضبوط ہوا ہے اور نوجوانوں کے کردار کو مستقبل کی تشکیل میں شراکت دار کے طور پر مستحکم کیا گیا ہے۔