اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب نے اسلام آباد مسجد میں حملے کی مذمت کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
( فوٹو: سبق)

سعودی عرب پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کا مؤقف عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پر امن شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور بے گناہوں کا خون بہانے کے خلاف غیر متزلزل ہے۔

وزارت خارجہ نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف برادر اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ، برادر پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔