اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کے اعزاز میں عشائیہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

شیخ سعید احمد اور چوہدری محمد اکرم گجر کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز، سماجی اور با اثر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیں

تقریب میں چوہدری شفقت محمود، مسعود احمد پوری، چوہدری اظہر عباس وڑائچ، نور محمد آرائیں، چوہدری احسان الٰہی گجر، میاں رضوان الحق، عمر مسعود پوری، علی خورشید ملک، چوہدری طارق، عمر فاروق ملک، شیخ سلیمان چوہدری وحید اور چوہدری غلام مصطفیٰ گجر  چوہدری نور الحسن گجر، کاشف اور دیگر نے شرکت کر کے نئے قونصل جنرل کو جدہ آمد اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ سید مصطفیٰ ربانی کی قیادت میں قونصلیٹ جدہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل، قونصلر سہولیات میں بہتری اور کمیونٹی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے پرتپاک استقبال اور عشائیے کے انعقاد پر میزبانوں اور کمیونٹی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، فوری مسائل کے حل اور قونصلیٹ خدمات کو مزید فعال بنانے کے لیے پوری لگن اور دیانت داری سے کام کریں گے۔