اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ڈالر مضبوط، ٹیک شیئرز کمزور، گولڈ اور سلور دباؤ کا شکار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

آج جمعہ کے روز ابتدائی خساروں کے بعد گولڈ اور سلور کی قیمتوں میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے تاہم دونوں دھاتیں مسلسل دوسرے ہفتے مجموعی کمی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

 عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے اس ہفتے کے آغاز میں مختصر بحالی کے دوران حاصل ہونے والے بیشتر فوائد کو زائل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق اسپاٹ مارکیٹ میں سونا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4899 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا  تاہم ہفتہ وار بنیاد پر اس میں 1.4 فیصد کمی کا رجحان ہے۔ 

اپریل میں ترسیل کے لیے امریکی سونے کے فیوچر معاہدے 1.7 فیصد گھٹ کر 4,806.50 ڈالر فی اونس پر آ گئے جبکہ تادم تحریر گولڈ 4840 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسپاٹ مارکیٹ میں سلور مجموعی طور پر 71.32 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا حالانکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں 19.1 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی جبکہ تادم تحریر یہ 72.75 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کو ہفتہ وار کلوزنگ گولڈ اور سلور کے آئندہ ہفتہ رخ کو طے کریں گے جبکہ مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہوں گے۔