براہ راست نشریات

کیا ایران دنیا سے کٹ جائے گا؟ کروڑوں شہری پریشان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران میں جنگ کے خدشات اور انٹرنیٹ بندش کے باعث شہریوں کی پریشانی کی صورتحال
انٹرنیٹ کی بندش کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے
🌐 انترنت بند ہوا تو کیا ہوگا؟
➔
1

رابطوں کا مکمل انقطاع

ایران کا پرچمایران میں جنگ کی صورت میں عالمی انٹرنیٹ کی بندش سے کروڑوں شہریوں کا بیرونی دنیا اور ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

2

ڈیجیٹل کاروبار اور روزگار

آن لائن کام کرنے والے فری لانسرز، گرافک ڈیزائنرز اور ڈیجیٹل اداروں کے گاہک ختم ہو جائیں گے، جس سے معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جائیں گی۔

3

خاندانوں کی ذہنی اذیت

بیرون ملک مقیم عزیز و اقارب اور طلبا اپنے پیاروں کی خیریت جاننے سے محروم ہو جائیں گے، جو جنگ کے ماحول میں مزید ذہنی تناؤ کا باعث بنے گا۔

4

تعلیم اور مالیاتی نظام کا تعطل

آن لائن کلاسز، طلبہ کی تعلیم اور بینکنگ و مالیاتی لین دین کا نظام مفلوج ہو جائے گا، جس سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوگی۔

5

سکیورٹی اور سائنسی خدشات

حکومت کے نزدیک یہ اقدامات قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، لیکن اس سے شہریوں کو بنیادی معلومات اور مواصلاتی حقوق سے محرومی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے ایرانی شہریوں کو ایک نئے خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایرانیوں کو خدشہ ہے کہ اگر دونوں ملکوں میں دوبارہ جنگ چھڑی تو میزائل حملوں کے ساتھ عالمی انٹرنیٹ بھی بند کردیا جائے گا۔

لاکھوں افراد کے لیے یہ محض سوشل میڈیا سے محرومی نہیں بلکہ کاروبار، تعلیم، روزگار اور اپنوں سے رابطہ ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے۔

جنگ کا خطرہ، انٹرنیٹ کی فکر

خطے میں بڑھتی کشیدگی، ٹرمپ کو اچانک سینٹ کام کی جانب سے 

جنگی بریفنگ اور ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے خدشات کے ساتھ انٹرنیٹ کی بندش کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے۔

Logo

کیا ایران دنیا سے کٹ جائے گا؟ کروڑوں شہری پریشان

ممکنہ جنگ کے خدشات اور انٹرنیٹ کی مکمل بندش سے معیشت و زندگی کو لاحق خطرات

ایران میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر انٹرنیٹ کی بندش کا خوف شدت اختیار کر گیا ہے، جس سے کاروبار اور رابطے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

📉 معاشی نقصان

50

وزارت مواصلات کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت کو یومیہ تقریباً 50 ہزار ارب ریال کا نقصان ہو سکتا ہے۔

⚠️ آزادی پر پابندی

2026

رپورٹس کے مطابق ایران میں عالمی انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود اور شہریوں کی زندگیوں کا بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

🔒 سکیورٹی خدشات

1

جنگی حالات میں قومی اثاثوں کے تحفظ کے نام پر انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے یا بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اوورسیز پوسٹ انٹرایکٹیو انفوگرافک سسٹم

فارسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکومت نے نئی جنگ شروع ہونے کی صورت میں عالمی انٹرنیٹ فوری بند کرنے سے متعلق متعلقہ اداروں کو ہدایات دے رکھی ہیں۔ 

بعض حکومتی عہدیداروں کے بیانات بھی ان خدشات کو تقویت دے رہے ہیں۔

ایرانی شہریوں کو گزشتہ تجربات یاد ہیں۔ جنوری 2026 میں ملک گیر احتجاج کے دوران انٹرنیٹ تقریباً مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔ 

بعد ازاں فروری میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد بھی رابطوں کا نظام شدید متاثر ہوا۔ 

انٹرنیٹ نگرانی کے اداروں نے اس دوران عالمی نیٹ ورک سے ایران کا رابطہ تقریباً ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ 

📊 ایران کو روزانہ کتنا نقصان؟
▼

💸 اربوں ریال کا روزانہ خسارہ

ایرانی وزیر مواصلات ستار ہاشمی کے مطابق عالمی انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت کو روزانہ تقریباً 50 ہزار ارب ریال کا دیوہیکل نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

📉 ٹیکنالوجی انڈسٹری کا زوال

ملک کا ابھرتا ہوا ڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر بری طرح متاثر ہوتا ہے، جس سے ہزاروں ٹیک ورکرز بے روزگاری اور مالی بحران کا شکار ہو جاتے ہیں۔

🌐 معاشی تنہائی

بین الاقوامی تجارتی منڈیوں اور غیرملکی گاہکوں سے رابطہ ٹوٹنے کے باعث تجارتی روابط بحال ہونے میں طویل وقت لگ جاتا ہے۔

کاروبار ٹھپ، کروڑوں کا نقصان

انٹرنیٹ بندش کا سب سے بڑا نقصان ڈیجیٹل کاروبار سے وابستہ افراد کو اٹھانا پڑتا ہے۔

تہران کی گرافک ڈیزائنر نازنین کے مطابق گزشتہ بندش کے دوران ان کے متعدد غیرملکی گاہک ختم ہوگئے اور انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ایرانی وزیر مواصلات ستار ہاشمی کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت کو روزانہ تقریباً 50 ہزار ارب ریال کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

جنوری میں ایرانی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے نمائندوں نے بھی روزانہ کروڑوں ڈالر کے نقصان کی نشاندہی کی تھی۔ 

🌍 پاکستان سمیت دنیا پر ممکنہ اثرات
▼

پاکستان کا پرچمپاکستان اور خطے پر اثر

پاکستان کا پرچمپاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں موجود تارکینِ وطن اور کاروباری افراد کے لیے ایرانی شہریوں سے مالی و خاندانی رابطے رکھنا ناممکن ہو جائے گا۔

🌐 زیر سمندر کیبلز کا خطرہ

آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرنے والی انٹرنیٹ کی زیرسمندر کیبلز کو نقصان پہنچنے سے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر ڈیٹا ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

⚠️ عالمی انٹرنیٹ سکیورٹی کے خدشات

محققین کے مطابق خطے میں سکیورٹی کشیدگی اور سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات پوری دنیا کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور بینکاری نظام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

خاندانوں سے رابطہ بھی خطرے میں

انٹرنیٹ بند ہونے کا خوف صرف کاروباری افراد تک ہی محدود نہیں ہے۔

تہران کے ایک دکاندار نادر کے مطابق گزشتہ جنگ کے دوران ان کا یورپ میں زیرتعلیم بیٹا والدین سے رابطہ نہ ہونے پر اس قدر پریشان ہوا کہ زمینی راستے سے ایران واپس آگیا۔ 

اسے خدشہ تھا کہ کہیں تہران میں بمباری کے دوران اس کے والدین کو کچھ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گھریلو خاتون نگین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اب عیاشی نہیں بلکہ تعلیم، روزگار، مالی لین دین اور رشتہ داروں سے رابطے کی بنیادی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ بندش کے دوران طلبہ کی آن لائن تعلیم بھی بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

🎯 اگلی جنگ سے پہلے تہران کا منصوبہ
➔

🛡️ قومی نیٹ ورک کا فروغ

ایرانی پارلیمنٹ اور متعلقہ ادارے عالمی انٹرنیٹ پر انحصار کم کرنے کے لیے ایک مضبوط قومی انترنیٹ نیٹ ورک کو فروغ دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

⚡ ہنگامی بندش کی تیاریاں

حکام کی جانب سے نئے عسکری تصادم یا ہنگامی حالات کی صورت میں عالمی رابطے فوری معطل کرنے کے لیے اداروں کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

🔒 سکیورٹی اور ڈیٹا کا تحفظ

تہران کی حکمت عملی کا بنیادی مقصد حساس سرکاری ڈیٹا بیس اور اہم تنصیبات کو بیرونی سائبر حملوں اور تخریبی کارروائیوں سے محفوظ بنانا ہے۔

📉 شہریوں کی بے چینی

حومتی اقدامات اور سکیورٹی پلانز کے باوجود شہریوں میں روزمرہ زندگی اور مواصلات کے حوالے سے بے چینی اور تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

🌐 حکومتی مؤقف بمقابلہ زمینی حقیقت

ایران کا پرچمایران کی قیادت اس پالیسی کو قومی دفاع کا حصہ قرار دیتی ہے، جبکہ عوام کے لیے یہ ہر صبح اٹھنے والے اس سوال کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے کہ کیا آج دنیا سے رابطہ برقرار رہے گا یا نہیں؟

حکومت کا مؤقف؟

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق جنگی حالات میں قومی اثاثوں اور اہم ڈیٹا بیس کے تحفظ کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنا پڑ سکتی ہے۔

حکومت اسے مستقل پالیسی قرار نہیں دیتی بلکہ سکیورٹی کی ضرورت بتاتی ہے۔

ایرانی نائب وزیر مواصلات وحید یزدانیان بھی نئی جنگ کی صورت میں انٹرنیٹ بندش کے امکان کو رد نہیں کرتے۔  اسی طرح پارلیمنٹ میں عالمی انٹرنیٹ کی جگہ قومی نیٹ ورک کو فروغ دینے کے منصوبے بھی زیرغور ہیں۔

←
اوورسیز پوسٹ ایپ
کیسے استعمال کریں؟ مکمل رہنمائی کے لیے کلک کریں
📱
☝️

سائبر حملے اور عالمی خطرہ

ایرانی محقق پرستو بہرامی راد کے مطابق گزشتہ جنگ کے دوران بینکاری نظام پر سائبر حملے ہوئے اور ایک بڑے بینک کا بھاری ڈیٹا ضائع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حملوں سے پیٹرول پمپوں اور دیگر ضروری خدمات کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، تاہم عام شہریوں کو اس کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں انٹرنیٹ کی زیرسمندر کیبلز کو نقصان پہنچانے کی کوشش صرف ایران نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ عالمی ڈیٹا کا بڑا حصہ اس خطے سے گزرتا ہے۔

ہم سے جڑے رہیں

ہر صبح ایک ہی سوال

امریکی تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس کی رپورٹ بھی ایران میں انٹرنیٹ کی آزادی کو انتہائی محدود قرار دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہاں عالمی انٹرنیٹ تک رسائی مشکل اور مہنگی ہے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد محدود مقامی نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے۔ 

ایرانی شہریوں کے لیے اب ہر نئی صبح ایک نئی بے چینی لے کر آتی ہے۔ 

موبائل فون اٹھاتے ہی ان کے ذہن میں 2 ہی سوال آتے ہیں کہ کیا جنگ شروع ہوگئی؟ اور کیا دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ انٹرنیٹ ابھی تک چل رہا ہے؟

🌐 اصل ذرائع ORIGINAL SOURCES Iran Flag ایران میں انٹرنیٹ بندش، جنگی خدشات، معاشی نقصانات اور عالمی ردعمل کے مستند حوالہ جات 6 معتبر ذرائع
📰 اصل خبر اور بنیادی رپورٹ
الجزیرہ — ایران میں انٹرنیٹ بندش کا نیا خدشہ 30 اکتوبر 2026 کی اصل رپورٹ۔ تہران اور واشنگٹن کی بڑھتی کشیدگی، ممکنہ انٹرنیٹ بندش، ایرانی شہریوں کے خدشات، حکومتی بیانات اور معاشی و سماجی نقصانات کی تفصیلات۔ اصل فیچر رپورٹ اصل خبر کھولیں ↗
🏛️ ایرانی حکومت کا مؤقف اور تازہ صورت حال
وائس آف امریکا — حکومت نے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی تسلیم کرلی 13 اکتوبر 2026 کی رپورٹ۔ ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا بیان، جنگی حالات میں انٹرنیٹ کی رفتار محدود کرنے اور حکومتی اداروں کے اقدامات کی وضاحت۔ حکومتی بیان پر مبنی رپورٹ اصل رپورٹ کھولیں ↗
📡 انٹرنیٹ کی بندش کے مستند اعدادوشمار
انٹرنیٹ سوسائٹی — ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا ریکارڈ جنوری 2026 کے احتجاج، فروری کی جنگ اور انٹرنیٹ کی بندش و بحالی کی تاریخوں پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ۔ نیٹ ورک کی صورت حال اور بندش کے دورانیے کی آزادانہ نگرانی۔ آزاد تکنیکی نگرانی اعدادوشمار دیکھیں ↗ فریڈم ہاؤس — ایران میں انٹرنیٹ کی آزادی کی عالمی درجہ بندی 2026 کی سالانہ رپورٹ۔ ایران میں انٹرنیٹ کی آزادی، حکومتی پابندیوں، دوہرے انٹرنیٹ نظام اور جنگ کے دوران 88 روزہ بندش کے بارے میں تحقیقی جائزہ۔ عالمی تحقیقی رپورٹ اصل رپورٹ کھولیں ↗
💰 کاروباری نقصانات اور معیشت پر اثرات
الجزیرہ انگلش — انٹرنیٹ بندش سے ایرانی معیشت کو بھاری نقصان 2 فروری 2026 کی رپورٹ۔ ایرانی وزیر مواصلات ستار ہاشمی کے مطابق انٹرنیٹ بندش کے دوران معیشت کو روزانہ تقریباً 50 ہزار ارب ریال نقصان پہنچا۔ آن لائن کاروبار اور عام شہریوں کی مشکلات بھی بیان کی گئی ہیں۔ معاشی نقصانات کی تفصیلات اصل رپورٹ کھولیں ↗ انادولو ایجنسی — انٹرنیٹ بندش سے روزانہ 20 ملین ڈالر سے زائد نقصان 25 جنوری 2026 کی رپورٹ۔ ایرانی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے نمائندوں کے حوالے سے ڈیجیٹل کمپنیوں، آئی ٹی سروسز، آن لائن کاروبار اور سرمایہ کاری پر انٹرنیٹ بندش کے مالی اثرات۔ ٹیکنالوجی انڈسٹری کا تخمینہ اصل رپورٹ کھولیں ↗
📌 ادارتی نوٹ:
اس فیچر رپورٹ کے بنیادی حقائق کے لیے الجزیرہ کی اصل رپورٹ جبکہ حکومتی مؤقف، انٹرنیٹ کی بندش کے اعدادوشمار، ڈیجیٹل آزادی اور معاشی نقصانات کی مزید تصدیق کے لیے وائس آف امریکا، انٹرنیٹ سوسائٹی، فریڈم ہاؤس اور انادولو ایجنسی کی رپورٹس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ معاشی نقصان کے مختلف اعدادوشمار متعلقہ اداروں اور ان کے تخمینوں کے مطابق ہیں۔ SOURCES: AL JAZEERA | VOA | INTERNET SOCIETY | FREEDOM HOUSE | ANADOLU