محمد عرفان شفیق
نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ کویت
کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے تقریب کی صدارت کی۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات نے تقریب میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وہ اپنے بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور ہر لحاظ سے حمایت جاری رکھیں گے۔
کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔
کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر نے کمپیئرنگ کے فرائض بڑے احسن طریقہ سے انجام دئیے۔
انہوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
آخر میں شرکا کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ: محمد عمر