اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

شاہ سلمان ریزرو میں 140 نایاب جانور اور پرندے چھوڑے گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
30 سفید اوریکس، 70 جنگلی ہرن، اور 40 حباری پرندے شامل چھوڑے گئے ( فوٹو: سبق)

قومی مرکز برائے فروغِ جنگلی حیات نے کنگ سلمان ریزرو ترقیاتی اتھارٹی کے تعاون سے 140 جنگلی جانوروں اور پرندوں کو قدرتی ماحول میں چھوڑا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام معدومیت کے خطرے سے دوچار جانداروں کی دوبارہ آبادکاری کے پروگراموں کے تحت کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی توازن کو مضبوط بنانا اور قدرتی ماحول میں حیاتیاتی تنوع کی بحالی ہے۔

مزید پڑھیں

اس مرحلے میں 30 سفید عربی اوریکس، 70 جنگلی ہرن اور 40 حباری پرندے شامل تھے۔ 

یہ سرگرمی مقامی اقسام کو ان کے قدرتی ماحولیاتی دائرہ کار میں واپس لانے، مستحکم اور خود برقرار رہنے والی جنگلی آبادیوں کی تشکیل اور افزائشِ نسل کے قابل بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے ماحولیاتی نظام کی کارکردگی میں بہتری اور اس کی پائیداری کو فروغ ملتا ہے۔

قومی مرکز برائے فروغِ جنگلی حیات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد علی قربان نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کی ریلیز سرگرمیاں ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ’سعودی گرین‘ اینیشیٹو کے اہداف کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔