اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

کرنسی ایکسچینجز کو جدید مشینوں اور بہترین سہولیات فراہمی کی ہدایت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

’ساما‘ نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے شہرِ حجاج میں قائم کرنسی ایکسچینجز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رمضان اور حج سیزن کے دوران غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور تبادلے کی خدمات بہترین انداز میں فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاری اور آپریشنل استعداد کو مزید بہتر بنائیں۔

مزید پڑھیں

سعودی مرکزی بینک  کی جانب سے جاری سرکلر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کرنسی ایکسچینج مراکز پیشگی اقدامات کے ذریعے بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

بینک نے ہدایت کی کہ لائسنس یافتہ کرنسی ایکسچینجز کسی بھی غیر مجاز کرنسی ایکسچینج کی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو مطلع کریں اور ساتھ ہی بینک کو بھی آگاہ کریں۔ 

currency exchange 2
(فوٹو: فائل)

ہدایات میں جدید مشینیں فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے جو کرنسی کی گنتی، چھانٹی اور جعلی نوٹوں کی نشاندہی کر سکیں، جبکہ جعلی کرنسی کی صورت میں مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نگرانی کے کیمروں اور ڈیٹا اسٹوریج یونٹس کو مکمل طور پر فعال رکھنے، پوائنٹ آف سیل سروس مہیا کرنے اور الیکٹرانک ادائیگی کی سہولت سے متعلق واضح اسٹیکر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔

سرکلر کے مطابق کرنسی تبادلہ مراکز کو ریٹس کی اسکرین براہ راست سسٹم سے منسلک رکھتے ہوئے مسلسل اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور شرح تبادلہ کی فہرست نمایاں مقام پر آویزاں کرنا ضروری ہوگا تاکہ صارفین کو واضح معلومات فراہم کی جا سکیں۔

currency exchange 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)

’ساما‘ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ رمضان اور حج کے دوران تمام ایکسچینج ونڈوز کو فعال رکھتے ہوئے مکمل آپریشنل صلاحیت استعمال کی جائے، جبکہ سعودی ریال کی تمام مالیتوں میں مناسب نقدی بروقت فراہم کی جائے تاکہ عمرہ اور حج کے لیے آنے والے افراد کے رش کے مطابق خدمات میں کوئی خلل نہ آئے۔

اسی طرح عیدالفطر، عیدالاضحیٰ اور دیگر اہم ایام و مواقع پر بھی کرنسی تبادلہ مراکز کے اوقات کار اور آپریشنز کو بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق منظم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے کرنسی ایکسچینجز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے ہجوم کو منظم رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں، جس کے لیے ایک ذمہ دار اہلکار کو مستقل بنیاد پر مقرر کیا جائے، جو قطار کی ترتیب، ہجوم کو منظم کرنے اور انتظار گاہ میں نشستوں کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

currency exchange 4
(فوٹو: انٹرنیٹ)