عمرہ کا اصل مرحلہ مسجد الحرام پہنچنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔
طواف حجرِ اسود سے شروع کرکے سات چکر مکمل کئے جاتے ہیں، پھر دو رکعت نماز، زمزم، صفا و مروہ کی 7 چکروں کی سعی اور آخر میں حلق یا قصر کے بعد عمرہ مکمل ہوجاتا ہے۔
پچھلی قسط میں ہم مکہ پہنچنے، ہوٹل چیک اِن، آرام اور حرم روانگی کی تیاری تک پہنچے تھے۔
اب آپ مسجد الحرام پہنچ چکے ہیں اور عمرے کا اصل مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔
عمرے کے بنیادی مراحل بہت واضح ہیں:
طواف ← دو رکعت نماز ← زمزم ← صفا و مروہ کی سعی ← حلق یا قصر
مسجد الحرام میں داخل ہوتے وقت
اپنے گروپ یا خاندان کے ساتھ ہوں تو اندر داخل ہونے سے پہلے ایک واضح meeting point طے کرلیں۔
مسجد الحرام بہت وسیع ہے اور رش میں چند منٹ میں ساتھی ایک دوسرے سے جدا ہوسکتے ہیں۔
🕋 طواف کہاں سے شروع ہوگا؟
طواف حجرِ اسود کے سامنے سے شروع ہوتا ہے۔
خانہ کعبہ طواف کے دوران آپ کے بائیں جانب رہے گا اور آپ گھڑی کی سوئی کے الٹ رخ میں چلیں گے۔
حجرِ اسود کے برابر آنے پر ہاتھ سے اشارہ کرکے اللہ اکبر کہیں اور پہلا چکر شروع کریں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ بھی گروپ زائرین کو طواف سے پہلے واضح ملاقات کی جگہ طے کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔
اپنے موبائل کو غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز میں مصروف رکھنے کے بجائے مناسک پر توجہ دیں۔
طواف کہاں سے شروع ہوگا؟
طواف حجرِ اسود کے سامنے سے شروع ہوتا ہے۔
خانہ کعبہ آپ کے بائیں طرف رہے گا اور آپ گھڑی کی سوئی کے الٹ رخ میں چلیں گے۔
حجرِ اسود کے برابر آنے پر ہاتھ سے اشارہ کرکے ’اللہ اکبر‘ کہیں اور پہلا چکر شروع کریں۔
⚠️ حجرِ اسود کے لیے دھکم پیل نہ کریں
حجرِ اسود کو بوسہ دینا سنت ہے، لیکن رش میں دوسروں کو دھکا دینا یا تکلیف پہنچانا درست نہیں۔
اگر آسانی سے قریب نہ پہنچ سکیں تو دور سے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کرکے اللہ اکبر کہیں اور طواف جاری رکھیں۔
یاد رکھیں: عمرہ مکمل ہونے کے لیے حجرِ اسود کو بوسہ دینا ضروری نہیں۔
ایک مکمل چکر وہ ہوگا جب آپ دوبارہ اسی مقام یعنی حجرِ اسود کے سامنے پہنچ جائیں۔
اسی طرح 7 مکمل چکر لگانے ہیں۔
اگر حجرِ اسود واضح نظر نہ آئے تو اس کے مقابل نصب نشانی سے آغاز کی جگہ پہچانی جاسکتی ہے۔
حجرِ اسود تک پہنچنے کے لیے دھکم پیل نہ کریں
حجرِ اسود کو بوسہ دینا سنت ہے، لیکن اگر رش ہو تو وہاں پہنچنے کے لیے دوسرے زائرین کو دھکا دینا یا تکلیف پہنچانا درست طرزِ عمل نہیں۔
🔄 طواف کے سات چکر
حجرِ اسود کے سامنے سے شروع کرکے سات مکمل چکر لگائے جاتے ہیں۔
ہر چکر کے لیے کوئی لازمی مخصوص دعا نہیں؛ ذکر، درود، قرآنی دعائیں یا اپنی زبان میں دعا کی جاسکتی ہے۔
رش میں اپنی رفتار متوازن رکھیں اور دوسروں کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں۔
سرکاری رہنمائی کے مطابق اگر آسانی سے حجرِ اسود تک پہنچنا ممکن نہ ہو تو دور سے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کرکے اللہ اکبر کہیں اور طواف جاری رکھیں۔
یاد رکھیں: عمرہ مکمل کرنے کے لیے حجرِ اسود کو بوسہ دینا ضروری نہیں۔
طواف کے سات چکر
طواف کے دوران اپنی رفتار ایسی رکھیں کہ نہ خود کو اور نہ دوسروں کو مشکل ہو۔
مردوں کے لیے پہلے 3 چکروں میں حسبِ استطاعت قدرے تیز قدموں سے چلنا سنت ہے، جبکہ خواتین معمول کے مطابق چلتی ہیں۔
🕌 طواف کے بعد دو رکعت
سات چکر مکمل ہونے کے بعد مرد اپنا دایاں کندھا دوبارہ ڈھانپ لیں۔
اگر آسانی ہو تو مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا کریں۔
اگر وہاں رش ہو تو راستہ روکنے کی ضرورت نہیں؛ مسجد الحرام میں کسی دوسری مناسب جگہ نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
مرد طواف کے پہلے تین چکروں کے دوران دایاں کندھا کھلا رکھتے ہیں اور اور بعد اسے دوبارہ ڈھانپ لیتے ہیں۔
ہر چکر کے لیے کوئی لازمی مخصوص دعا نہیں۔
ذکر، درود، قرآن کی دعائیں یا اپنی زبان میں اللہ سے دعا کی جاسکتی ہے۔
آواز اتنی بلند نہ کریں کہ دوسرے زائرین کی عبادت متاثر ہو۔
چکر بھول جائیں تو؟
رش اور تھکن میں یہ مسئلہ پیش آسکتا ہے۔
2026 میں وزارت حج و عمرہ نے Nusuk کے اندر Digital Mutawwif سروس کو وسعت دی ہے، جو طواف اور سعی کے چکر خودکار طور پر گننے اور راستے کی رہنمائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
💧 زمزم — طواف کے بعد
دو رکعت نماز کے بعد زمزم پینا مستحب ہے۔
پانی پیتے وقت اپنے لیے، خاندان اور امت کے لیے خیر و برکت کی دعا کریں۔
یہاں بھی رش میں دوسروں کو دھکیلنے یا راستہ روکنے سے گریز کریں۔
حرم کی سرکاری ڈیجیٹل سروس میں مطاف اور مسعیٰ کے رش کی موجودہ کیفیت بھی دیکھی جاسکتی ہے، تاکہ نسبتاً کم ہجوم والا راستہ منتخب کیا جاسکے۔
طواف مکمل ہوگیا، اب کیا کریں؟
7 چکر مکمل ہونے کے بعد مرد اپنا دایاں کندھا ڈھانپ لیں۔
اس کے بعد اگر آسانی ہو تو مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا کریں۔
🚶 صفا و مروہ کی سعی
سعی صفا سے شروع ہوتی ہے اور مروہ پر ختم ہوتی ہے۔
صفا سے مروہ جانا ایک چکر اور مروہ سے صفا واپس آنا دوسرا چکر شمار ہوتا ہے۔
ساتواں چکر مروہ پر مکمل ہوگا۔
اگر وہاں رش ہو یا جگہ نہ ملے تو لوگوں کا راستہ روکنے یا دھکم پیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ دو رکعت مسجد الحرام میں کسی دوسری مناسب جگہ بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔
زمزم پئیں
نماز کے بعد زمزم پینا مستحب ہے۔
پانی پیتے وقت اپنے لیے، خاندان اور امت کے لیے خیر و برکت کی دعا کریں۔
یہاں بھی رش میں دوسروں کو دھکیلنے یا راستہ روکنے سے گریز کریں۔
💡 سعی کی گنتی یاد رکھیں
مروہ ← صفا = پہلا چکر
صفا ← مروہ = دوسرا چکر
اسی ترتیب سے سات چکر مکمل ہوں گے اور آخری چکر مروہ پر ختم ہوگا۔
رش اور تھکن میں گنتی بھولنے سے بچنے کے لیے پہلے سے طریقہ ذہن میں رکھیں۔
اب صفا و مروہ کی سعی
طواف کے بعد مسعیٰ کی طرف جائیں۔ مسجد کے اندر نشانات آپ کو صفا کی طرف رہنمائی کریں گے۔
سعی صفا سے شروع ہوتی ہے اور مروہ پر ختم ہوتی ہے۔
صفا سے مروہ جانا ایک چکر ہے، مروہ سے صفا واپس آنا دوسرا چکر۔
اسی ترتیب سے سات چکر مکمل ہوں گے اور ساتواں چکر مروہ پر ختم ہوگا۔
مرد مسعیٰ میں سبز نشانات کے درمیان حسبِ استطاعت قدرے تیز چلتے ہیں، خواتین معمول کے مطابق چلتی ہیں۔
🩺 بزرگ اور بیمار زائر کیا کریں؟
طواف اور سعی میں خاصا چلنا پڑتا ہے، اس لیے بزرگ، بیمار یا کمزور زائر اپنی جسمانی حالت کو نظرانداز نہ کریں۔
ضرورت ہو تو دستیاب وہیل چیئر یا الیکٹرک کارٹ جیسی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
شدید تھکن، چکر یا سانس کی تکلیف ہو تو خود پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔
بزرگ یا بیمار زائر کیا کریں؟
طواف اور سعی پیدل کی جاسکتی ہے، جبکہ ضرورت مند زائرین کے لیے الیکٹرک کارٹس سمیت مختلف سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق رش کی سطح کے لحاظ سے پیدل عمرہ مکمل کرنے میں عموماً دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ الیکٹرک کارٹ سے وقت کم ہوسکتا ہے۔
اس لیے بزرگ، بیمار یا کمزور زائر اپنی جسمانی حالت کو نظرانداز نہ کریں۔
✂️ آخری مرحلہ — حلق یا قصر
سعی کے سات چکر مروہ پر مکمل ہونے کے بعد مرد سر منڈوائیں یا پورے سر کے بال چھوٹے کروائیں۔
خواتین اپنے بالوں کے سروں سے تھوڑا حصہ کاٹتی ہیں۔
بال کٹنے کے بعد عمرہ مکمل ہوجاتا ہے اور احرام کی پابندیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
عمرہ مکمل ← حلق یا قصر ← مروہ ← سات چکر سعی ← صفا ← زمزم ← دو رکعت ← سات چکر طواف ← حجرِ اسود
سعی مکمل ہوگئی، اب آخری مرحلہ
مروہ پر ساتواں چکر مکمل ہونے کے بعد مرد سر منڈوائیں یا پورے سر کے بال چھوٹے کروائیں۔
خواتین اپنے بالوں کے سروں سے تقریباً ایک سے دو سینٹی میٹر کاٹتی ہیں۔
بال کٹنے کے بعد عمرہ مکمل ہوجاتا ہے اور احرام کی پابندیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
آسان فارمولا یاد رکھیں
سب سے اہم بات یہ ہے کہ رش میں عبادت کو مقابلہ نہ بنائیں۔
حجرِ اسود، مقام ابراہیم یا کسی خاص جگہ تک پہنچنے کے لیے دوسرے زائرین کو تکلیف نہ دیں۔
عمرے کا مقصد سکون، عبادت اور اللہ کے حضور عاجزی ہے۔
🔗 اصل ذرائع اور مزید مطالعہ
سعودی وزارت حج و عمرہ — Umrah & Visit Guide:
عمرہ، طواف، سعی، ازدحام سے بچاؤ اور زائرین کی عملی رہنمائی۔
سرکاری گائیڈ کھولیں
Nusuk — Umrah Journey:
طواف، صفا و مروہ کی سعی اور حلق یا قصر سمیت عمرہ کے بنیادی مراحل کی رہنمائی۔
Nusuk رہنمائی کھولیں
رئاسة الشؤون الدينية بالمسجد الحرام:
حجرِ اسود، مقام ابراہیم اور عمرہ کے مناسک سے متعلق سرکاری رہنمائی۔
سرکاری رہنمائی کھولیں