اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جازان میں شہد میلہ جاری، 20 ہزار سے زائد وزٹروں کی شرکت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
شہر کے اسٹالز پر مقامی اور غیر مقامی زائرین کی بڑی تعداد رہی ( فوٹو: واس)

جازان شہد میلہ 2026 جو العیدابی شہر کے کلچرل سنٹر کیمپ اسکوائر میں منعقد ہے، پچھلے 6 روز کے دوران 20 ہزار سے زائد مرد و خواتین زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرچکا ہے۔
یہ شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ میلہ مقامی سطح پر اہم سیاحتی اور اقتصادی ایونٹ کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میلے میں شریک فروخت کنندگان اور نمائش کنندگان کے اسٹالز پر مقامی اور غیر مقامی زائرین کی بڑی تعداد رہی جو اعلیٰ معیار کی شہد کی مصنوعات خریدنے اور خصوصی پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے آئے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ میلے میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں، ورکشاپس اور شہد کے ماہرین کے لیے تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

جازان شہد میلے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جازان کنزرویٹیو ایسوسی ایشن آف بی ہائیوز کے نائب صدر سلیمان الغزوانی نے بتایا کہ میلے نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے، جس میں مقامی شہد کی مصنوعات کی مارکیٹنگ، العیدابی کی سیاحتی صلاحیتوں کا تعارف اور اس کے قدرتی وسائل، وادیاں اور متنوع نباتاتی منظرنامے کو اجاگر کرنا شامل ہے، جس کی وجہ سے یہ مقام شہد کے تاجروں کے لیے پرکشش بن گیا ہے۔