اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

قصیم میں ایشین روڈ سائکلینگ چیمپئن شپ کا افتتاح

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایشیائی ممالک سے 700 سائکلیسٹ شریک ہیں ( فوٹو: واس)

قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبد العزیز نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق افتتاحی تقریب میں نائب گورنر شہزادہ فہد بن سعد بن فیصل بن سعد، سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز الشهرانی اور ریجن میں وزارتِ کھیل کے ڈائریکٹر ہدلق الهدلق بھی موجود تھے۔

 یہ چیمپئن شپ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے اور اس کی میزبانی قصیم ریجن کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

چیمپئن شپ ایشیائی ممالک سے 700 سائیکلسٹ شریک ہوں گے جو ٹورنامنٹ کے حجم اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

قصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبد العزیز نے سعودی عرب میں مختلف کھیلوں کی تیزی سے ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے براعظمی چیمپئن شپ منعقد کرنا اس بات کی علامت ہے کہ اعلیٰ قیادت کھیل کے شعبے کو بھرپور سہارا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قصیم ریجن کی شاندار انتظامی صلاحیتیں اور جدید کھیلوں کی بنیادی ڈھانچے کی موجودگی بین الاقوامی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

یہ اقدامات وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور عالمی کھیلوں کے انعقاد کو تقویت دیتے ہیں۔