اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

گولڈ 5 ہزار ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
ایک ہفتے کے شدید اتار چڑھاؤ اور تاریخی گراوٹ دیکھی گئی ( فوٹو: سبق)

گولڈ ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے نیچے آ گیا۔

ایک ہفتے کے شدید اتار چڑھاؤ اور تاریخی گراوٹ کے بعد مارکیٹ کو سہارا دینے کے لیے کسی نئے محرک کی عدم موجودگی اور تاجروں کے منافع سمیٹنے کے رجحان نے قیمتوں پر دباؤ بر قرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق سونے کی قیمت اب بھی اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح سے ایک ہزار ڈالر سے زائد کم ہے جو اس نے 29 جنوری کو ریکارڈ کی تھی تاہم سال کے آغاز سے اب تک اس میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ برقرار ہے۔

ٹریڈنگ سیشن کے دوران سونے کی بسکٹ کی قیمتوں میں 1.2 فیصد تک کمی آئی اور وہ 4888.19 ڈالر فی اونس تک گر گئیں جس کی ایک

بڑی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی رہی۔ 

اس سے قبل قیمتوں میں 2.9 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تھا اور وہ نئے خریداروں کی آمد کے ساتھ 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی تھیں۔ 

اسی دوران چاندی نے بھی اپنی بعض سابقہ بڑھت کو محدود کر لیا۔

gold bars as christmas present on wooden table wit 2026 01 08 05 42 39 utc

آئی این جی بینک میں کموڈیٹیز اسٹریٹجی کی تجزیہ کار ایوا مانتھی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ اتار چڑھاؤ قریبی مدت میں جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اپنی پوزیشنز میں رد و بدل کرتے رہیں گے تاہم آئندہ نقل و حرکت گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلے میں کم شدت کی ہو گی۔

traditional chinese wedding elements 2026 01 05 05 37 25 utc

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے سونے کو جزوی سہارا فراہم کیا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مذاکرات بدستور جاری ہیں۔