محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جو مدینہ منورہ کے جنوبی علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان علاقوں کے مشرقی حصوں میں گرد و غبار اُڑانے والی ہوا چلے گی، اسی طرح نجران، ریاض، القصیم، حائل، الجوف اور شمالی سرحدی علاقے کے مغربی حصوں میں بھی تیز ہوا کا امکان ہے۔
بحیرۂ احمر کے شمالی اور وسطی حصوں میں ہوائیں شمال مغربی سے شمالی سمت میں چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرقی سے جنوب مغربی رہے گا۔
ہوا کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوگی۔