ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے جرمن چانسلر فریدرک مرز نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے قصرِ یمامہ جرمن چانسلر فریدرل مرز کا استقبال کیا گیا ہے۔
ولی عہد اور جرمنی کے چانسلر کے درمیان باضابطہ مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں ولی عہد نے جرمن چانسلر کو مملکت میں خوش آمدید کہا جبکہ چانسلر نے اس دورے اور ولی عہد سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔
مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں اور انہیں مزید فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ اور ان سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔