جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرٹس ہمراہ وفد کے ساتھ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔
ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبد العزیز بن عیاف، وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، ریاض میں جرمنی کے سفیر میخائل کِنڈسگراپ، جرمنی میں قائم مقام سعودی سفیر فہد الہذال، ریاض ریجن پولیس کے قائم مقام ڈائریکٹر میجر جنرل منصور بن ناصر العتیبی اور شاہی پروٹوکول کے نائب سربراہ فہد الصہیل شامل تھے۔