اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

وزیرِ دفاع کی امیرِ قطر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر مشاورت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعودی اور ولی و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور مضبوط تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ملاقات میں وزیرِ دفاع نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدا لعزیز آل سعود کی جانب سے امیرِ قطر کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔

انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے قطری حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر امیرِ قطر نے بھی خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات اور قدردانی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں جاری حالات، ان سے متعلق پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

saudi defence minister met amir e qatar 2
(فوٹو: واس)

اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ملاقات میں وزیرِ دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور پروفیسر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے جبکہ قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی اور مجلس وزرا کے سربراہ عبداللہ بن محمد الخلیفی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

saudi defence minister met amir e qatar 3
(فوٹو: واس)