محکمہ موسمیات نے آج بدھ کے موسم سے پیش گوئی کی ہے کہ مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے ساتھ اولے پڑنے اور تیز ہواؤں کا امکان بھی ہے۔
اسی طرح ان علاقوں کے بعض حصوں میں نیز مملکت کے شمالی علاقوں کے بعض حصوں میں رات اور علی الصبح دھند بننے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرد و غبار اٹھانے والی تیز ہوائیں مدینہ منورہ کے علاوہ شمالی سرحدی علاقوں، الجوف، مشرقی ریجن اور ریاض کے بعض حصوں کو متاثر کریں گی جو تبوک ریجن کے جنوبی حصوں تک پھیل سکتی ہیں۔
اس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے امکانات بھی ہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ہواؤں کی سمت شمالی اور وسطی حصوں میں شمال مغربی سے شمالی ہوگی جس کی رفتار 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی جبکہ جنوبی حصے میں ہوا جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت چلے گی، جس کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، جو جنوبی حصے میں گرج چمک والے بادل بننے کی صورت میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔