گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔
اوپن میں مارکیٹ بی سی ٹی 72945 ڈالر تک گر گیا ہے جبکہ تادم تحریر یہ 76310 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یہ سطح 5 نومبر 2024 کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے تھے، کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔
مزید پڑھیں
یہ گراوٹ 4 دن تک جاری رہنے والی مسلسل کمی کے بعد ایک مختصر وقفے کے بعد سامنے آئی ہے جبکہ 14 جنوری کو 97 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے بعد سے بٹ کوائن کرنسی نمایاں نقصانات کا شکار رہی ہے۔
حالیہ عرصے میں معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں نے نئی ریکارڈ سطحیں قائم کیں جس نے حتیٰ کہ منڈیوں کے تجربہ کار سرمایہ کاروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
اس کے برعکس بٹ کوائن ان عوامل سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور مزید گرتے ہوئے نچلی سطحوں تک پہنچ گئی یوں گزشتہ اکتوبر میں اپنی بلند ترین سطح کے بعد سے اس کے نقصانات 40 فیصد سے تجاوز کر گئے ہیں۔