اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

جدہ ایئرپورٹ کا نیا ریکارڈ، ہفتے میں 12 لاکھ 80 ہزار مسافروں کی آمد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ نے جنوری 2026 کے دوران اپنی تاریخ کا سب سے مصروف ہفتہ ریکارڈ کیا ہے، جس میں 12 لاکھ 80 ہزار مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔یہ ریکارڈ 11 سے 17 جنوری 2026 کے درمیان قائم ہوا۔

مزید پڑھیں

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق جنوری 2026 کے پورے مہینے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر 54 لاکھ 50 ہزار مسافروں نے آمد و رفت کی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔ 

اس دورانیے میں تقریباً 29 ہزار 200 پروازیں چلائی گئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

اسی طرح جنوری کے دوران ایئرپورٹ پر 66 لاکھ سے زائد سامان کے بیگ سنبھالے گئے جو کہ 8 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

king abdul aziz international airport1
(فوٹو: انٹرنیٹ)

انتظامیہ کے مطابق 17 جنوری 2026 ایئرپورٹ کی تاریخ کا سب سے مصروف دن ثابت ہوا، جب ایک ہی دن میں تقریباً ایک لاکھ 95 ہزار 300 مسافروں نے سفر کیا جبکہ اسی دن 1,089 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ جدہ ایئرپورٹس کمپنی مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، تاکہ بڑھتی ہوئی سفری طلب کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ جدہ ایئرپورٹس کمپنی 2022 سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیکھ بھال اور انتظام سنبھال رہی ہے اور قومی ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس حکمتِ عملی کے تحت ایوی ایشن پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

king abdul aziz international airport3
(فوٹو: انٹرنیٹ)