فرانس کے اسٹار کھلاڑی کریم بنزیما نے آج منگل کی شام الہلال فٹبال کلب کے ہیڈ کوچ سیمونی انزاگی اور ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بنزیما ٹیم کے گروپ ٹریننگ میں شامل ہونے کے لیے کلب کے مرکز پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ کل پیر کو الہلال کلب کی انتظامیہ کے سربراہ شہزادہ نواف بن سعد نے اسٹار فٹبالر کریم بنزیما کے الہلال میں شمولیت کے معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔
بنزیما الاتحاد کلب سے آئے ہیں اور ڈیڑھ سال کے لیے فری ٹرانسفر کے ذریعے الہلال میں شامل ہوئے ہیں۔